ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

ٹرمپ افغانستان اورمشرق وسطی میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایسے من گھڑت بیان دے رہے ہیں، تحریک التوا کا متن

امریکی امداد پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کے ذرہ برابربھی نہیں، تحریک التوا۔ فوٹو: فائل

JACOBABAD:

پیپلز پارٹی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا پاکستان کے متعلق حالیہ بیان نہایت توہین آمیز اور بے بنیاد ہے، یہ بیان جان بوجھ کر پاکستان کی کردارکشی اوراس کو دہشت گردی کا حامی ظاہرکرنے کے لئے کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان افراتفری پھیلانے والوں کو پناہ دیتا ہے


تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو ایسے بیانات دینے کے بجائے ہماری دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ انہیں چاہیے کہ ایسے بیانات دینے کی بجائے مشرکہ لائحہ عمل سے دہشت گردی کی جنگ میں اپنا کردارادا کریں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے، ڈونلڈٹرمپ

تحریک التوا میں مزید کہا گیا کہ صدرٹرمپ افغانستان اورمشرق وسطی میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایسے من گھڑت بیان دے رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، ہمارا مفاد خطے میں امن کے علاوہ کچھ بھی نہیں، پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جو اپنے مفادات کا تحفظ بہتر طریقے سے کرنا جانتا ہے جب کہ امریکی امداد پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کے ذرہ برابربھی نہیں۔ پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ یہ نہایت اہم معاملہ ہے اور اس کو فوراً ایوان میں زیربحث لایا جائے۔

 
Load Next Story