مولانا عبدالواسع کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری غیر آئینی قرار

ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مولاناعبدالواسع کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے طارق مگسی کو اپوزیشن لیڈر کے طور۔۔


ویب ڈیسک March 19, 2013
ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مولاناعبدالواسع کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے طارق مگسی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر بحال رکھنے کا مختصر فیصلہ جاری کیا۔ فوٹو: فائل

بلوچستان ہائی کورٹ نے مولانا عبد الواسع کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کو غیر آئیی قرار دیتے ہوئے نوابزادہ طارق مگسی کو اپوزیشن لیڈر بحال کھنے کا حکم جاری کردیا۔

نوابزادہ طارق مگسی کی جانب سے مولانا عبد الواسع کی تقرری کو چیلنج کیے جانے پر بلوچستان ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مولانا عبدالواسع کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے طارق مگسی کو ہی اپوزیشن لیڈر کے طور پر بحال رکھنے کا مختصر فیصلہ جاری کیا۔

طارق مگسی نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پرغور کیا جائے گا اور کل ہی نگراں وزیر اعلیٰ کا نام وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردیں گے۔

واضح رہے کہ 17 مارچ کو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر مطیع اللہ آغا نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبد الواسع کو یار محمد رند کی جگہ اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں