بلائنڈ ورلڈ کپ بھارت کا اپنی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار
افتتاحی روز قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کا مقابلہ بھارت کے بجائے بنگلہ دیش سے ہو گا۔
بھارت نے بلائنڈ ورلڈ کپ کیلیے اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا، روایتی حریفوں کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچ اب عجمان میں کھیلا جائے گا۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 8 جنوری سے ہو گا، میچز پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے، شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ایونٹ کے افتتاحی روز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونا تھا تام بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی کلیئرنس دینے سے انکار کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اب افتتاحی روز قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کا مقابلہ بھارت کے بجائے بنگلہ دیش سے ہو گا.
روایتی حریفوں کے مابین میچ 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اوول کرکٹ گراﺅنڈ پر ہو گا، ایونٹ کافائنل 21 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں اگر اسے پاکستان آنے کی این اوسی نہ ملی تو فائنل 19 جنوری کو شارجہ میں کھیلاجائے گا۔