سیبر سسٹم میں خرابی کے باعث پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا


ویب ڈیسک January 03, 2018
سسٹم دوپہر ایک بجے سے خراب ہے اور تاحال فنی خرابی دور نہیں کی جاسکی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے کے سیبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث قومی ائیرلائن کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ائیرلائن کا سیبر سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خرابی کے باعث پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے اور ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے، سیبر سسٹم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی دنیا بھر سے ٹکٹوں کی فروخت بھی نہ ہوسکی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کی پرواز کے دوران جھگڑا

ذرائع کے مطابق سسٹم دوپہر ایک بجے سے خراب ہے اور تاحال فنی خرابی دور نہیں کی جاسکی جب کہ مینوئیل طریقے سے بورڈنگ پاس جاری کیے جارہے ہیں، سیبر سسٹم کی خرابی سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سیبر سسٹم ائیرلائن ٹکٹ بکنگ کا عالمی نظام ہے جس سے دنیا بھر میں 400 سے زائد ائیرلائنز منسلک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں