کیپٹن ر صفدر کے خلاف ٹھیکوں میں خورد برد کی تحقیقات کا حکم

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں، چیرمین نیب

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں، چیرمین نیب۔ فوٹو: فائل

چیرمین نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 3 ارب روپے کے ٹھیکوں میں خورد برد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 3 ارب کے ٹھیکوں میں خورد برد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیرمین نیب نے نیب خیبر پختونخوا کو کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تحقیقات کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانہ میں واپس لائی جائے۔


نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر ایک ارب روپے ٹھیکے من پسند لوگوں کو جب کہ 2 ارب روپے جعلی ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے خوردبرد کا بھی الزام ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت جاری ہے جب کہ ان پر عدالت کی جانب سے فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے۔
Load Next Story