موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ كے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں شہبازشریف

موسمی انفلوئنز اسے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر كے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

اداروں كو چوكس رہ كر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
لاہور: وزیرا علیٰ پنجاب شہبازشریف نے موسمی انفلوئنزا کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں كو محفوظ ركھنے كے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف كی زیر صدارت اعلیٰ سطح كا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان میں موسمی انفلوئنزا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مرض سے تدارک كے اقدامات كا جائزہ لیا گیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ موسمی انفلوئنزاسے شہریوں كو محفوظ ركھنے كے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور مرض سے بچاؤ كے لئے ہنگامی بنیادوں پر كام كیا جائے، متعلقہ ادارے متحرک اور فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں اور موسمی انفلوئنزاسے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر كے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :موسمی انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

شہباز شریف نے مرض كی بروقت روک تھام اور بچاؤ كے لئے كمیٹی تشكیل دینے كی ہدایت كرتے ہوئے كہا كہ كمیٹی اس ضمن میں میڈیم اور لانگ ٹرم حكمت عملی مرتب كرے گی۔ انہوں نے كہا كہ شہریوں كو موسمی انفلوئنزا سے بچانا متعلقہ اداروں كی ذمہ داری ہے جب کہ اداروں كو چوكس رہ كر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔
Load Next Story