ایم او ایل نے غوری بلاک میں 30 فیصد حصص حاصل کرلیے
ماڑی پٹرولیم کمپنی سے معاہدے پردستخط، کنویں کی کھدائی کیلیے حکومتی منظوری کا انتظار۔
پاکستان میں تیل و گیس تلاش کرنے والی ہنگری کی کمپنی ایم او ایل پاکستان نے غوری ایکسپلوریشن بلاک میں 30 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے۔
مارگلہ بلاکس کے بالکل قریب واقع غوری بلاک ایم او ایل پاکستان کے لیے کامیاب ایکسپلوریشن کا ایک اور نادر موقع فراہم کرے گا، غوری بلاک میں ایم پی سی ایل کے 35 فیصد اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے بھی 35 فیصد حصص ہیں، غوری بلاک کھدائی کے ابتدائی مراحل میں ہے اور کنسوریشم اس سال پہلے کنویں کی کھدائی کے لیے پر عزم ہے، یہاں تیل و گیس کے وسیع ذخائر ملنے کی امید کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں صرف حکومت پاکستان سے منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے ایم او ایل اور ایم پی سی ایل کرک میں بھی شراکت دار ہیں، یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایم او ایل پاکستان ٹل بلاک (خیبر پختونخوا) اور مارگلہ بلاکس (اسلام آباد) میں اپنی اہمیت منوا چکی ہے اور گیس و تیل تلاش کرنے کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کر چکی ہے۔ ایم او ایل کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزیف مولنرنے اس معاہدے پرکہا کہ ہمیں یقین ہے کہ غوری بلاک کے ایکسپلوریشن میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ ایم او ایل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوہاز فیرینس نے کہا کہ امید ہے کہ یہاں ہم تیل و گیس کے وسیع ذخائر تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔