وفاقی کابینہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر مایوسی اورافسوس کا اظہار

کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا

کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا- فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹرمپ کے بیان کو افسوسناک قرار دیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرمپ کے بیان پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔


گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ٹرمپ کے بیان کو ناقابل فہم اور زمینی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔

واضح رہے امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی اور امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

 
Load Next Story