امریکا ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے وزیرخارجہ
ماضی سکھاتا ہے امریکا پر اعتماد میں احتیاط برتو، خواجہ آصف
وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے اور اب ہمارے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پوچھتے ہو کہ کیا کیا؟ ایک آمر نےفون کال پہ سر نڈر کیا، وطن کو بارود و خون سے نہلایا، افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمہارے 57800 حملے ہوئے، ہماری گزرگا ہوں سے تمہارا اسلحہ اور بارود گیا جب کہ ہزاروں سویلین، فوجی، بریگیڈیئر، جنرل اور جواں سال لیفٹیننٹ آپکی چھیڑی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کے خلاف جلد اقدامات کریں گے، امریکا کی دھمکی
خواجہ آصف نے کہا کہ جو آپ کا دشمن وہ ہمارا دشمن ہے، ہم نے گوانتانامو بے کو بھردیا، ہم آپ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ پورے ملک کو 10 سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس شارٹیج کے حوالے کیا، معیشت برباد ہوگئی لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں، ہم نے لاکھوں ویزے پیش کیے بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔
وزیر خارجہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں، ہماری افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہے، قربانیوں کی لامتناہی داستاں ہے جب کہ ماضی سکھاتا ہے امریکا پر اعتماد میں احتیاط برتو، ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھو، آپ خوش نہیں اس کا افسوس ہے مگر اب ہمارے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں :ٹرمپ ہمارے خرچ پر اپنی امداد کا آڈٹ کرالیں، وزیرخارجہ
واضح رہے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے پاکستان پر ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان مزید کوشش کرے، کیونکہ ہمیں پتا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے مزید اقدامات کر سکتا ہے۔