وارد ٹیلی کام کی برٹش کونسل کے زیراہتمام جاب فیئرمیں شرکت

مقصد برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی گریجویٹس کو ملازمت کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔


Press Release March 20, 2013
مقصد برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی گریجویٹس کو ملازمت کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: پاکستان کے بہترین ٹیلی کام سروسز فراہم کرنیوالے ادارے وارد ٹیلی کام نے برٹش کونسل کے زیرانتظام نوجوانوں کے کیریئر کی رہنمائی کیلئے لگائے گئے جاب فیئر میں حصہ لیا۔

وارد کااس ایونٹ میں حصہ لینے کا مقصد برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنیوالے پاکستانی گریجویٹس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے منصفانہ طور پر فراہم کی گئی کیرئیر رہنمائی اور تجاویز پیش کرناتھا۔برٹش کونسل کے تعاون سے ٹیلی کام انڈسٹری کے ایک بڑے لیڈر وارد ٹیلی کام کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ برطانوی صف اول یونیورسٹیز کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالب علموں کی دانشورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلا سکے، ان کی ملازمت کے سلسلے میں رہنمائی کر سکے۔

6

وائس پریذیڈنٹ وارد ٹیلی کام ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن علی رضا مہدی کا کہنا تھا برٹش کونسل کی طرف سے فراہم کیے گئے اس موقع نے وارد ٹیلی کام کو برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کی ایک بڑی کمیونٹی تک رسائی دی ہے ۔ وارد ٹیلی کام طالب علموں کواپنے مستقبل اور ملازمت کے سلسلے میں راہنمائی فراہم کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں