ملالہ یوسف زئی نے برمنگھم میں اسکول جانا شروع کر دیا

میں چاہتی ہوں کہ دنیا کی تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے، ملالہ


ویب ڈیسک March 20, 2013
اسکول جانے کے پہلے روز ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ آج ان کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے اور وہ اپنے نئے اسکول میں نئے دوست بنانے کی خواہاں ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ملالہ یوسف زئی کا پھر اسکول جانے کا خواب پورا ہوگیا اور آج انہوں نے برمنگھم کے ایجبسٹن ہائی اسکول فار گرلز میں پڑھائی کا آغاز کر دیا۔

اسکول جانے کے پہلے روز ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ آج ان کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے اور وہ اپنے نئے اسکول میں نئے دوست بنانے کی خواہاں ہیں، ملالہ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں اپنےاسکول کی دوستوں کو بہت یاد کرتی ہیں لیکن اب وہ برمنگھم میں اپنے نئے اسکول میں نئے دوست اور اساتذہ سے ملنے کی خواہشمند ہیں۔

ملالہ یوسف زئی پچھلے سال اکتوبر میں طالبان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں تھیں اور انہیں علاج کے لئے لندن کے برمنگھم اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے ایک سے زائد آپریشنز بھی کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں