ڈاکوؤں نے سبزی کے6 تاجروں سے80لاکھ روپے لوٹ لیے

تاجر کراچی میں سبزی کی فروخت کے بعد ٹھٹھہ آرہے تھے


Nama Nigar March 20, 2013
متاثرین اور دیگر تاجروں نے واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر درسانوچھنو روڈ کو8 گھنٹے تک بند رکھا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے سبزیوں کے تاجروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، متاثرین کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں دڑو، گھارو، ساکرو، سجاول اور دیگر کے تاجر لاکھوں روپے مالیت کی سبزی کراچی سبزی منڈی میں بیچ کر بس کے ذریعے واپس آرہے تھے کہ ملیرکے علاقے ''درسانو چھنو'' کے قریب ایک مزدا میں سوار 15مسلح افراد نے رسول جوکھیو ، مہر علی، عبداللہ جوکھیو اور دیگرسے 80 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔



متاثرین اور دیگر تاجروں نے واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر درسانوچھنو روڈ کو8 گھنٹے تک بند رکھا، مگر کوئی بالاحکام وہاں نہیں پہنچے۔ واردات کیخلاف ٹھٹھہ کے تاجروں نے بھی بھرپور احتجاج کیا اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سبزی فروشوں کی لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے ورنہ پورے ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں