محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی

بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچےآگیا ہے،محکمہ موسیات

بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچےآگیا ہے،محکمہ موسیات ، فوٹو: ایکسپریس/ فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان سے بارش برسانے والاسسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد آج رات سے ہی مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا ہے جس کے بعد زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story