دھابے جی پابندی کے باوجود واٹر بورڈ میں جونیئرز کو ترقی

2008 میں گریڈ 11 میں بھرتی ہونیوالے 3 سپروائزرز کو گریڈ 14 میں ترقی مل گئی


Nama Nigar March 20, 2013
دھابے جی پمپنگ اسٹیشن میں1994 سے پروموشن کے انتظار میں بیٹھے ایمپلائز کو نظر انداز کرکے 2008 میں گریڈ 11 میں بھرتی ہونیوالے 3 سپروائزرز کو گریڈ 14 میں ترقی مل گئی۔

دھابے جی پمپنگ اسٹیشن میں پابندی کے باوجود 5 سال قبل بھرتی ہونیوالے گریڈ 11 کے 3 سپروائزر کو گریڈ 14 میں ترقی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں پروموشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس پر ایم ڈی مصباح الدین فرید کی جانب سے 2007 کے بعد بھرتی ہونیوالے ایمپلائز کی پروموشن پر پابندی عائد کرکے سینئر ایمپلائز کو میرٹ کی بنیاد پر پروموشن دینے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔

تاہم دھابے جی پمپنگ اسٹیشن میں1994 سے پروموشن کے انتظار میں بیٹھے ایمپلائز کو نظر انداز کرکے 2008 میں گریڈ 11 میں بھرتی ہونیوالے 3 سپروائزرز کو گریڈ 14 میں ترقی مل گئی جس پر سینئرز ایمپلائز میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |