بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے9زخمی

زخمی اسپتال داخل، پولیس کی بھاری نفری طلب، ڈنڈا بردار نوجوانوں کا سانگھڑ روڈ پر دھرنا، ٹائر جلائے، ٹریفک معطل


Nama Nigar March 20, 2013
تصادم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی صدر سلیمان بھٹو کی سربراہی میں پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پا لیا۔ فوٹو: فائل

بچوں کے تنازعے پر بلوچ اور ملک برادری میں تصادم، علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا، 9 افراد زخمی، مشتعل افراد نے سانگھڑ روڈ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سانگھڑ روڈ کے علاقے خان محمد بلوچ کالونی میں بچوں کی لڑائی پر بلوچ اور ملک برادری میں تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، دونوں گروہوں کے مابین فائرنگ اور پتھراؤ کے نتیجے میں طرفین کے 9ا فراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال داخل کرا دیا گیا۔



تصادم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی صدر سلیمان بھٹو کی سربراہی میں پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پا لیا، جبکہ بلوچ برادری کے ڈنڈا بردار نوجوانوں نے سانگھڑ روڈ پر دھرنا دیکر ٹائر نذر آتش کیے اور ٹریفک معطل کر دی ۔ بعدازاں پولیس نے دھرنا ختم کرا دیا اور علاقے میں پولیس نفری تعینات کر دی، پولیس نے دونوں گروہوں کی رپورٹ درج کر لی تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں