پوسٹ آفس مکلی کی چھت کا پلاسترگرنے سے ملازم زخمی

بلوں کی ادائیگی کیلیے موجود شہریوں میں بھگدڑ ، پلاستر گرنے کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں


Nama Nigar March 20, 2013
پوسٹ آفس میں بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے لیے درجنوں صارفین جمع تھے کہ اچانک دھماکے سے چھت کا پلاستر گر گیا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

پوسٹ آفس مکلی کی چھت کا پلاسٹر گرنے سے ملازم زخمی، صارفین خوف کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں 1958ء میں تعمیر کیا گیا پوسٹ آفس کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے، پوسٹ آفس میں بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے لیے درجنوں صارفین جمع تھے کہ اچانک دھماکے سے چھت کا پلاستر گر گیا۔

جس کے باعث ایک پوسٹ مین داد محمد جوکھیو زحمی ہوگیا جسے فوری اسپتال پہنچایا گیا، دھماکے کی آواز سن کر وہاں موجود عملہ اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ واضح رہے کہ اس قسم کے واقعات اس سے قبل بھی ہو چکے ہیں جس کے باعث پوسٹ آفس کا عملہ خوف وہراس میں مبتلا رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |