کراچی میں پی ٹی آئی کے کسانوں کے حق میں احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج

پولیس نے عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لیکر کچھ دیر بعد چھوڑ دیا


ویب ڈیسک January 04, 2018
پولیس نے عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لیکر کچھ دیر بعد چھوڑ دیا ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز : اسکرین گریپ

ISLAMABAD: کراچی میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کا کاشت کاروں کے حق میں احتجاج جھڑپوں میں بدل گیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور ان پر لاٹھیاں بھی برسائیں جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین بھی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا او رتھوڑی ہی دیر میں میٹروپول کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ بھی کی۔

احتجاج کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا اور کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔