صدر زرداری کے قریبی دوست کی فنکشنل لیگ میں شمولیت
سید انجم شاہ قومی اسمبلی کے حلقے 213 NA-پر عذرا فضل کا مقابلہ کریں گے
صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست سید انجم شاہ نے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
این اے 213 پر صدر کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل کا مقابلہ کریں گے ،تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سید انجم شاہ نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
رابطہ کرنے پر انھوں نے شمولیت کی تصدیق کی۔انکا تعلق معروف سید خاندان سے ہے، ذرائع نے بتایا کہ انجم شاہ کو فنکشنل لیگ نے صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 کے لیے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عذرا فضل 2 بار مذکورہ حلقے سے بھاری ووٹ حاصل کرکے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں۔