آپس میں بات کرنے پرلڑکی اورمنگیترقتل

نذیراں اورشاہد آپس میں کزن بھی تھے اوران کو قتل کرنے والے اس کے ماموں ہیں، پولیس


ویب ڈیسک January 04, 2018
دونوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں فوٹو: فائل

آپس میں بات کرنے پر ماموں نے بھانجی اوراس کے منگیترکو قتل کردیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاؤں ننی واہی کی رہائشی نذیراں اپنے منگیترشاہد سے بات کررہی تھی کہ ماموں نے دیکھ لیا۔ دونوں کو ساتھ دیکھ کر اسے غصہ آگیا اور اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نذیراں اور شاہد منگیتر ہونے کے علاوہ آپس میں کزن بھی تھے، لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو نذیراں کے ماموں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔