لوگ میرا پیچھا کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے پریانکا چوپڑا

سوشل میڈیا میں میری پوسٹس پر لوگوں کے ردعمل پر گہری نظر رکھتی ہوں، پریانکاچوپڑا


ویب ڈیسک January 04, 2018
مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب لو گ انسٹاگرام پر میرا پیچھاکرتے ہیں؛ پریانکاچوپڑا؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ جب لوگ ان کا پیچھا کرتے ہیں تو انہیں اچھا لگتا ہے۔

دنیا بھر میں خواتین اس بات سے سخت پریشان رہتی ہیں کہ لوگ ان کا پیچھا کرتے ہیں جب کہ بھارت میں تو خواتین کا پیچھا کرنے اور انہیں تنگ کرنے کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ وہاں خواتین کا اندھیرا ہونے کے بعد گھر سے نکلنا تک مشکل ہوگیا ہے تاہم سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ ان کا پیچھا کرتے ہیں لیکن حقیقت میں نہیں سوشل میڈیا پر۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک بھارتی شو میں ہدایت کار روہت شیٹھی اورکرن جوہر کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی۔ شو کے دوران ایک شخص نے ان سے کہا کہ وہ پریانکا سے بے حد متاثر ہیں اور انسٹاگرام پر انہیں فالو (پیچھا) کرتے ہیں اور ان کی روزانہ کی اپ ڈیٹس سے باخبر رہتے ہیں۔ جس پر پریانکا چوپڑا نے جواب دیا کہ میں بھی یہ جان کر بہت زیادہ متاثر ہوئی ہوں کہ آپ میرے بارے میں بہت زیادہ جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب لو گ انسٹاگرام پر میرا پیچھا کرتے ہیں اور میں ہمیشہ اس بات پر گہری نظر رکھتی ہوں کہ میری پوسٹ اور اسٹوریز پر کتنے لوگوں نے ردعمل دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک منٹ میں ایک کروڑ کمائی

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ پروجیکٹس سے بریک لے کر کچھ دنوں کے لیے بھارت آئی ہوئی تھیں تاہم اب وہ واپس ہالی ووڈ جاچکی ہیں جہاں اپنے مقبول ترین ٹی وی سیریل 'کوانٹیکو سیزن3' کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔