ٹرمپ درحقیقت بھارتی زبان بول رہے ہیں وزیرخارجہ

امریکی صدرکے بیان پرسیاسی اورعسکری قیادت متحد ہے، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک January 04, 2018
امریکی صدر کے بیان پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، خواجہ آصف۔ فوٹو : فائل

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکے بیان پر سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جب کہ 33 ارب ڈالرامداد کا امریکی دعویٰ بے بنیاد ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے پاکستان کے بارے میں حقائق کو نظرانداز کیا، افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ امریکا ہم پر نہ ڈالے، ہماری افواج، سیکیورٹی فورسز اور عوامی قربانیوں کی لامتناہی داستان ہے، ہم اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 33 ارب ڈالر امداد کا امریکی دعویٰ بے بنیاد ہے، 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کررہے ہیں، ٹرمپ درحقیقت بھارتی زبان بول رہے ہیں، امریکی صدر کے بیان پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جب کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں کسی صورت نہیں لڑسکتے، ہم معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، ہرمعاملے میں ملکی مفاد، وقاراورسلامتی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں