واٹسن کی واپسی آسٹریلوی ٹیم میں سلیکشن کا مسئلہ کھڑا ہوگیا
کلارک کے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر پلیئنگ الیون کا انتخاب درد ِسر بن جائے گا۔
شین واٹسن کی واپسی سے آسٹریلوی ٹیم میں سلیکشن کا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔
اگر کمر کی تکلیف سے دوچار کپتان مائیکل کلارک چوتھے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوئے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہوگی، واٹسن ان کی عدم موجودگی میں قیادت کریں گے لیکن ان کے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر کوچ مکی آرتھر، کلارک اور آن ڈیوٹی سلیکٹر روڈنی مارش کیلیے پلیئنگ الیون کا انتخاب درد سر بن جائے گا، واٹسن کی عدم موجودگی میں موہالی ٹیسٹ میں اسٹیون اسمتھ اور فل ہیوز دونوں نے اچھا پرفارم کیا۔
خاص طور پر دونوں نے اسپن بولنگ کا قدرے بہتر انداز میں سامناکیا، اس لیے واٹسن کو کھلانے کیلیے ان دونوں میں سے کسی ایک کو ڈراپ کرنا پڑسکتا ہے،واٹسن کی اپنی اوسط تسلی بخش نہیں اس لیے انھیں ٹاپ پر کھلائے جانے کاامکان کم ہے،وہ بولنگ سے انکار کرچکے ہیں اس لیے انجرڈ مچل اسٹارک کی جگہ بطور بولر بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا، کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ بدھ کو ٹریننگ سیشن کا آغاز ہورہا ہے، اس موقع پر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔