اولمپک 2012 آسٹریلیا نے پاکستان کو 70 سے ہرادیا

آسٹریلیا نے پاکستان کو ہاکی میں ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔


ویب ڈیسک August 07, 2012
پاکستان آسٹریلیا ہاکی میچ کا ایک منظر۔ فوٹو: ریوترز

PARIS: ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا نے پاکستان کو سات صفر سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

اس جیت کے بعد آسٹریلیا گرروپ آے میں پہلے نمبر آگیا، سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرگیا۔

گذشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی لیکن آسٹریلیا سے ہارنے کے پاکستان اولمپک کی دور سے باہر ہوگیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سپین سے ایک ایک گول سے میچ برابر کیا تھا۔ دوسرے میچ میں ارجنٹینا کو دو صفر سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان برطانیہ سے 4-1 سے ہار گیا تھا۔

ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی حسن سردار نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے میچ کو کڑا امتحان قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس میچ کو جیتنے کے لیے پاکستان کے ہر کھلاڑی کو اعلیٰ پرفارمینس دینی ہوگی۔

ایک اور لیجنڈ سمیع اللہ کے مطا بق پاکستان کی جیت کی امید کی جاسکتی تھی یا میچ ڈرا کیا جاسکتا تھا کیونکہ آسٹریلیا بلاشبہ ایونٹ کی ایک مضبوط ٹیم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں