فٹبال کوالیفائرز پاکستان دوسرے میچ میں بھی ناکام

کرغزستان 0-1 سے فتحیاب، گرین شرٹس کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔


Sports Desk March 20, 2013
کرغزستان 0-1 سے فتحیاب، گرین شرٹس کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ فوٹو: فائل

اے ایف سی کوالیفائرز چیلنج فٹبال کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئی،اسے کمتر رینک کرغزستان نے 0-1 سے زیر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

دوسرے مقابلے میں تاجکستان نے مکاؤ کو ٹھکانے لگایا۔ کوالیفائرز مقابلوں میں تاجکستان اور کرغزستان کی ٹیمیں دو، دو میچز جیت کر نمایاں ہیں جبکہ پاکستان اور مکاؤ کی ٹیمیں دونوں میچ ہار چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیلیے منگل کو میزبان کرغزستان سے ہرصورت فتح درکار تھی، میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیے مگر قسمت نے میزبان کا ساتھ دیا،ٹیتوئے نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلادی۔

9

مہمان کھلاڑیوں نے خسارہ کم کرنے کی بہت کوشش کی مگر کامیابی نہیں مل پائی۔ کرغزستان کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری فتح ہے، پہلے مقابلے میں اس نے مکاؤ کو زیر کیا تھا۔مسلسل دوسری ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کوارٹرفائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، وہ اپنا تیسرا اور آخری میچ 21 مارچ کو مکاؤ کیخلاف کھیلے گی۔ منگل کو دوسرے مقابلے میں تاجکستان نے مکاؤ کو ہراتے ہوئے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں