امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں وزیر دفاع

ساری صورت حال کا ٹھنڈے دل کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں،خرم دستگیر


ویب ڈیسک January 04, 2018
ساری صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع۔ فوٹو : فائل

وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کر دے اس کا ہمیں خدشہ ہے تاہم ہم امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے تاہم امریکا کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، پاکستان کے بارے میں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کر دے اس کا ہمیں خدشہ ہے تاہم ہم امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان میں امریکی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور وزیر دفاع جیمس میٹس نے دورہ پاکستان کے دوران سفارتی آداب کے مطابق گفتگو کی، ان کی بات میں دھمکی یا توہین کا عنصر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ساری صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ساری صورتحال کا ٹھنڈے دل کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں