میامی ٹینس جوکووک اور سرینا کے سفر کا دوسرے راؤنڈ سے آغاز

کئی بڑے ناموں کے بغیر ایونٹ شروع، رافیل نڈال اور راجر فیڈرر دستبردار ہو چکے، 50 ٹاپ پلیئرز میں سے45 شریک۔


AFP March 20, 2013
کئی بڑے ناموں کے بغیر ایونٹ شروع، رافیل نڈال اور راجر فیڈرر دستبردار ہو چکے، 50 ٹاپ پلیئرز میں سے45 شریک۔ فوٹو: فائل

کئی بڑے ناموں کے بغیر میامی ماسٹرز ٹینس ایونٹ شروع ہوگیا، ورلڈ نمبرون پلیئرز نووک جوکووک اور سرینا ولیمز اپنے سفرکا آغاز دوسرے راؤنڈ سے کریں گے۔

رافیل نڈال سے قبل سوئس ماسٹر راجرفیڈرر بھی ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں، ورلڈ نمبر10 خاتون پلیئر سمانتھا اسٹوسر بھی پنڈلی کی انجری کے سبب شریک نہیں ہیں، چیمپئن شپ میں دنیا کے50 ٹاپ پلیئرز میں سے 45 نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سربین اسٹار جوکووک میامی میں چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے، ایونٹ کی انعامی رقم8.5 ملین ڈالرہے، سرینا ولیمز پانچ مرتبہ فاتح بن چکی ہیں۔

جوکووک2007 میں پہلی مرتبہ چیمپئن بنے اورگذشتہ دو برس سے ٹائٹل قبضے میں کیا ہوا ہے، اگر وہ اس مرتبہ بھی فتحیاب رہے تو 2003 میں آندرے اگاسی کے بعد میامی میں ٹائٹلز فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے، وہ اپنا افتتاحی میچ جمعے کو جائلز مولر یا لوکاس روسول میں سے کسی ایک کیخلاف کھیلیں گے،تیسرے راؤنڈ میں ان کے ممکنہ حریف اسپین کے فلکیانو لوپز ہوسکتے ہیں، گذشتہ برس کے فائنل میں جووکوک کے ہاتھوں شکست کھانے والے انگلش اسٹار اینڈی مرے کا پہلا ٹاکرا برنارڈ ٹومک یا کوالیفائر پلیئر سے ہوگا۔

10

انڈین ویلز کے دوسرے راؤنڈ میں غیرمتوقع شکست سے باہر ہونے والے ڈیوڈ فیرر میامی میں بھرپور انداز میں واپسی کیلیے پُراعتماد ہیں، پہلے راؤنڈ میں انھیں کوالیفائر پلیئر کا سامنا کرنا ہوگا لیکن کوارٹر فائنل تک پہنچنے پر ڈیل پوٹرو مقابل آسکتے ہیں، ارجنٹائنی پلیئر ڈیل پوٹرو کا سفر ٹوبائس کیمکے یا بلاز کیوک کیخلاف شروع ہوگا، ویمنز میں سرینا ولیمز کے پاس میامی ماسٹرز چھٹی مرتبہ جیتنے والی پہلی کھلاڑی بننے کا موقع موجود ہے۔

امریکی پلیئر اب تک پانچ مرتبہ2002،2003، 2004،2007 اور 2008 میں تاج اپنے سرپر سجاچکی ہیں، ان کی مہم کا آغاز جمعرات کو فلاویا پنیٹا اور یوہانا لارسن کے باہمی مقابلے کی فاتح کیخلاف میچ سے ہوگا، دفاعی چیمپئن اگنیسکا ریڈوانسکا چوتھے راؤنڈ میں وینس ولیمز یا سیلون اسٹفنز سے مقابلہ کریں گی،ماریا شراپووا اپنا کھاتہ ایوگینی بوچارڈ یا کوالیفائر کھلاڑی کیخلاف کھولیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔