ہمیں مسلم لیگ ن سے نہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اختلاف ہے سرفراز بگٹی

بلوچستان کی سیاست کو باقی پاکستان کی سیاست سے نہ جوڑا جائے، سابق وزیر داخلہ بلوچستان

ہمارے چند ساتھیوں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی جو مناسب اقدام نہیں، سرفراز بگٹی

سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات ضرور ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) سے کوئی اختلاف نہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سیاست کو باقی پاکستان کی سیاست سے نہ جوڑا جائے۔ ہم نے جو بھی کیا اپنا جمہوری حق استعمال کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات ضرور ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) سے کوئی اختلاف نہیں، ہمارے پاس کتنی اکثریت ہے ، یہ دیکھنے کے لیے وقت کا انتظار کیا جائے۔


سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ سب سیاست کاحصہ ہے اور مخالفت چلتی رہتی ہے، ہمارے چند ساتھیوں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی جو مناسب اقدام نہیں۔ چند لوگ ہمارے خلاف افواہیں پھیلارہے ہیں لیکن سینیٹ الیکشن رکوانے کے حوالے سے ہم متحرک نہیں۔

Load Next Story