ورکنگ باوٴنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فورسز نے ظفروال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 04, 2018
بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

DUBAI: بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جب کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔

بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستانی فورسز کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ جوابی کارروائی میں ایک بھارتی اہلکار جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں