پاکستان مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی امریکی واچ لسٹ میں شامل

مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں سعودی عرب اور ایران سمیت 10 ممالک شامل ہیں


ویب ڈیسک January 04, 2018
مذہبی آزادی کی خلاف ورزی سے متعلق فہرست میں 10 ممالک شامل۔ فوٹو:فائل

امریکا نے پاکستان کا نام مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کی خلاف وزری کے حوالے سے نئی فہرست مرتب کی ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی مذہبی آزادی سے متعلق ایک جائزہ لیا گیا اور 22 دسمبر کو اس فہرست کو ازسر نو مرتب کیا گیا۔



امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آذادی ایکٹ کے تحت بننے والی اس فہرست میں پاکستان کو اسپیشل واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں چین، سعودی عرب، ایران، شمالی کوریا، برما، سوڈان، اریٹیریا، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

واضح رہے امریکی صدر کے پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کا شکار ہیں۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان ہم سے 33 ارب ڈالر امداد لینے کے باوجود ہم سے جھوٹ بول کر دھوکا دیتا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں