امورخانہ داری کی ماہر زبیدہ آپا سپرد خاک

انہیں طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں


ویب ڈیسک January 05, 2018
وہ معروف ادیب انور مقصود کی بہن بھی تھیں۔ فوٹو: فائل

LONDON: ماہرامورخانہ داری اورمعروف شیف زبیدہ آپا کو ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ماہرامورخانہ داری زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کرگئیں، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زبیدہ آپا ہم آپ کو کبھی نہیں بھولیں گے



زبیدہ آپا کی نماز جنازہ جامع مسجد سلطان ڈیفنس میں اداکردی گئی۔ نماز جنازہ میں خرم شیرزمان ، نجمی عالم سمیت دیگر سیاسی شخصیات ، فلم اور ٹی وی کے اداکاروں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراداور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: زبیدہ آپا کی زندگی کا آخری وڈیو پیغام

زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئیں، 1947 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا۔ زبیدہ آپا کا تعلق ایسےعلمی اورادبی گھرانے سے تھا جس کاحصہ معروف مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا، منفرد لہجے کی شاعرہ زہرہ نگاہ اورمشہورمزاح نگار انور مقصود بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں