ہواؤں کا رخ پھر تبدیل شہر کا درجہ حرارت بڑھنے سے سردی میں کمی کا امکان

اگلے2روز کے دوران موسم معتدل رہ سکتاہے، 7فروری سے شہر میں سردی کی نئی لہر آئے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی۔


Staff Reporter January 05, 2018
اگلے2روز کے دوران موسم معتدل رہ سکتاہے، 7فروری سے شہر میں سردی کی نئی لہر آئے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی۔ فوٹو: آئی این پی

شہر میں ہواؤں کا رخ پھرتبدیل ہوگیا جب کہ شمال مشرقی ہوائیں منقطع ہونے سے درجہ حرارت چند ڈگری بڑھنے سے سردی میں کمی کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سمندر کی سمت سے چلنے والی جنوب مغربی ہوائیں اچانک چل پڑیں جس کی رفتار 20کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے شمال مشرقی سمت سے چلنے والی میدانی ہوائیں ماند پڑ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے اور نمی کے تناسب میں تیز ی ہوتے ردوبدل کی وجہ سے موسم اگلے دوروز تک معتدل رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں کئی ڈگری اضافے کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی کاامکان ہے تاہم گزشہ روز ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمولی طورپر 75فیصد تک بڑھ گیا جس کی وجہ سے دھند پیدا ہوئی اور حد نگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر 3کلومیٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق 7جنوری سے سرد ہواؤں کا ایک سلسلہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع سے شہر قائد کا رخ کرے گا جس کے باعث درجہ حرارت پھر سے گر جائے گا اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوسکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں