پارلیمانی کمیٹی میں نگراں وزیراعظم پراتفاق ہوجائیگا پرویز اشرف
سیاست میں مشاورت اور ڈائیلاگ کے دروزاے ہر وقت کھلے رہتے ہیں
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے سابق وفاقی وزرا، وزرا مملکت کے اعزازمیں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں الوداعی ظہرانہ دیا۔
جس میں سابق کابینہ کے ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ وزیراعظم نے کابینہ کے سابق ارکان کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے سابق وزراء کے ساتھ گفتگو کے دوران اس امید کا اظہارکیاکہ پارلیمانی کمیٹی کے اندر نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اتفاق رائے ہوجائیگا۔
سیاست میں مشاورت اور ڈائیلاگ کے راستے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ5 سالہ آئینی مدت کی تکمیل سے جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مضبوط ہوں گے۔قبل ازیں سعودی عرب کے سفیرعبدالعزیزالغدیر نے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔