گلگت بلتستان میں ٹیکس وصولیاں روکنے کا فیصلہ

 وزیراعظم کی نیاٹیکس ایکٹ تیارکرنے اور خصوصی چھوٹ دینے کی ہدایت۔

 وزیراعظم کی نیاٹیکس ایکٹ تیارکرنے اورخصوصی چھوٹ دینے کی ہدایت۔ فوٹو : فائل

حکومت نے گلگت بلتستان میں ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012 پرعملدرآمدمعطل کرتے ہوئے ٹیکس وصولیاں روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


وزیراعظم شاہد خاقان نے گلگت بلتستان میں ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012 پرعملدرآمدمعطل کرتے ہوئے ٹیکس وصولیاں روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فیصلے کے بعد گلگت بلتستان میں ودہولڈنگ ٹیکس، بینکنگ ٹرانزیکشن پرایڈوانس ٹیکس کٹوتی نہیں ہوسکے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ گلگت بلتستان میں ٹیکس نفاذ کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے ٹیکس کا نیا مسودہ تیار کیا جائیگا جس کے تحت وہاں کے عوام کو ریلیف دیاجائیگا۔
Load Next Story