الیکشن کمیشن کا سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا تجربہ ناکام

بیلٹ پیپر کے علاوہ ٹیلی ووٹنگ کے نتائج میں بھی ناکامی کا سامنا رہا، ذرائع


Numainda Express January 05, 2018
ملکی آبادی کا 4 فیصد یعنی 80 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں، رپورٹ۔ فوٹو؛ فائل

الیکشن کمیشن کو بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ سے متعلق تجربات میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا آئینی حق دینے سے متعلق کوئی طریقہ کار وضع نہ کر سکا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم 80 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹنگ میں شامل کرنے کیلیے پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ کا طریقہ کار اپنایا گیا جو ناکام ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لندن، گلاسگو، مانچسٹر، بریڈفورڈ، دبئی، ریاض اور نیویارک میں مقیم سفارتی عملے نے ووٹنگ کے تجرباتی عمل میں حصہ لیا اور 7 ممالک سے66 بیلٹ پیپر موصول ہونے میں ایک سے3 ہفتے لگے جبکہ ایک ملک میں الیکشن کمیشن کو ٹیلی ووٹنگ کے نتائج میں مکمل طور پرناکامی کا سامنا رہا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اس سلسلے میں نادرا نے اسی لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں میں سے 60 لاکھ کو نائیکوپ جاری کیے مگرکوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔