امن و امان کیلیے الیکشن کمیشن میں سیل قائم کرنے کا فیصلہ

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج بلانے کی تجویز، ٹول فری نمبر کی تجویز


Staff Reporter March 20, 2013
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج بلانے کی تجویز، ٹول فری نمبر کی تجویز فوٹو: فائل

ملک میں پرامن ماحول میں آئندہ انتخابات کرانے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کوآرڈینیشن سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جو چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی نگرانی میں کام کرے گا ۔ انتہائی باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ملک میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام سے طویل ترین مشاورت کی ہے۔



جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی الیکشن کمیشن میں ایک سیکیورٹی کوآرڈینیشن سیل قائم کیا جائے۔ خصوصی سیل میں ایک گریڈ21کا الیکشن کمیشن کا افسر، وزرات داخلہ کا ایک نمائندہ، وفاقی اور چاروں صوبائی پولیس کے ڈی آئی جی لیول کے ایک ایک افسران سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے شامل ہونگے۔

اس کوآرڈینیشن سیل کے ذیلی سیل چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں بھی قائم کیے جائیں گے۔یہ سیل ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو فل پروف بنانے کیلیے حکمت عملی مرتب کریگا ۔ الیکشن کمیشن دھاندلی کی شکایات یا امن و امان کی صورت حال کی رپورٹ کیلیے ملک بھر میں ٹول فری نمبرز کے اجرا پر بھی غور کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |