سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 جنوری کو 16 درخواستوں کی سماعت کریگا۔
سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 10 جنوری بدھ کے روز 16 درخواستوں کی سماعت کریگا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا تجربہ ناکام
واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ اشریف خاندان کی شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت بھی 10 جنوری کو ہی کرے گا۔