کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی 16 دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان استاد اسلم گروپ سے ہے، ذرائع

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان استاد اسلم گروپ سے ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہراب گوٹھ اور مومن آباد کے علاقوں میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے چھاپا مارا جس پر علاقے میں موجود دہشت گردوں نے رینجرز اور سی ٹی ڈی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا تاہم آپریشن کے دوران کسی کے زخمی ہونے یا مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد مقابلے میں ہلاک


آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا جب کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے سہراب گوٹھ کے بعد گرومندر کے قریب ایک اور مقام پر چھاپا مارا، سرچ آپریشن کے دوران 10 بلاک بم اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی بلدیہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن 2 جنوری کی شب قائمخانی کالونی بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والے آپریشن کے دوران مفرور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان استاد اسلم گروپ سے ہے جب کہ تمام دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story