سانحہ عباس ٹاؤن میں تحریک طالبان کااسلم گروپ ملوث قرار

11رکنی دہشت گرد گروہ میں سے9دہشت گردوں کا تعلق کراچی جبکہ2دہشت گردی کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے.


Shah Wali Ullah March 20, 2013
11رکنی دہشت گرد گروہ میں سے9دہشت گردوں کا تعلق کراچی جبکہ2دہشت گردی کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے. فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ عباس ٹاؤن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے اسلم گروپ کوملوث قرار دیدیا۔

جبکہ وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ سے مزید تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ ڈائریکٹر مسعود الرحمن تنولی کی جانب سے وزیراعظم سیکریٹریٹ ، سیکریٹری داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو بھیجی جانے والی رپورٹ نمبر 2/41/13/CT-7133 میں بتایا گیاہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں کالعدم تحریک طالبان کااسلم گروپ ملوث ہے۔

11رکنی دہشت گرد گروہ میں سے9دہشت گردوں کا تعلق کراچی جبکہ2دہشت گردی کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے جبکہ رپورٹ میں 6 دہشت گردوں کے نام کی جگہ ان کے''کوڈ نیم''ظاہر کیے گئے ہیں ، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دہشت گرد گروپ کوئٹہ،کراچی اور ڈی آئی خان میں سرگرم ہے۔

گروہ کا ایک رکن منصورنامی شخص سانحہ عباس ٹاؤن سے قبل 10جنوری کوکوئٹہ میں علمدار روڈ پرشیعہ برادری پر کے جانے والے حملے میں بھی ملوث رہا ہے اور اسی گروپ نے 3 مارچ کوکراچی میں اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کی درمیانی سڑک پر بارودسے بھری گاڑی کورکھاتھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں