ویلنگٹن میں بارش قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر

گراﺅنڈ میں پانی کھڑا ہو نے سے آﺅٹ ڈور پریکٹس سیشن نہ ہو سکا


Sports Reporter January 05, 2018
پاکستان اور نیوزی کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 6 جنوری کو شیڈول ہے،فوٹو:فائل

DUBAI: بارش کے باعث قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر ہوا ہے، پلیئرز نے وارم اپ کے بعد ان ڈور پریکٹس پرہی اکتفا کیا۔

قومی ٹیم میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے گزشتہ روز ویلنگٹن پہنچی تھی اور جم میں ورزش پر اکتفا کیا تھا اور آج پریکٹس سیشن ہونا تھا لیکن بارش ہونے کے باعث گراﺅنڈ میں پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے آﺅٹ ڈور پریکٹس سیشن نہ ہو سکا، گرین شرٹس نے ان ڈور پریکٹس کی، ابتدائی مرحلے میں جسمانی ورزشیں کرنے کے بعد بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان اور نیوزی کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 6 جنوری کو شیڈول ہے جس کے دوران تیز رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 9 جنوری کو دوسرا ون ڈے نیلسن، 13 جنوری کو تیسرا ون ڈے ڈونیڈن، 16 جنوری کو چوتھا ون ڈے ہیملٹن جبکہ 19 جنوری کو پانچواں اور آخری ون ڈے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں