انتہا پسند ہوں وزیر اعظم بنا تو مجرم صدر سے حلف نہیں لونگا عمران خان
جلسے کے خوف سے پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کی جا رہی،گذشتہ سونامی جنرل پاشا سے منسوب کی گئی، اب کسی اور جنرل کا نام لیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں انتہاء پسند ہوں ، آصف زرداری مجرم ہیں ان سے حلف نہیں لونگا۔
تحریک انصاف کے23 مارچ کے جلسے کے خوف سے شریف برادران پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کر رہے ، انتظامیہ کے ذریعے ہمارے جلسے کو ناکام بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، رائے ونڈ کے محلات میں رہنے والے خود کو شیر کہتے ہیں مگر حرکتیں گیدڑوں والی کر رہے ہیں ۔ مینار پاکستان کا جلسہ ملکی تاریخ بدل دے گا، ان خیالات کا اظہار عمران خان نے لاہورایڈیٹرز کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات،ایوان اقبال میں پارٹی رہنماوں سے خطاب اور اپر مال آفس میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور ایڈیٹرز کلب کے ممبران نے سینٹرل میڈیا سیل میں ملاقات کی۔
ایڈیٹرز میں مجیب الرحمن شامی، ضیا شاہدر، جمیل اطہر ، ممتاز طاہر، سید سجاد بخاری ، ممتاز شاہ ، ایاز خان ، خالد فاروقی، عطاء الرحمن، علی احمد ڈھلوں، میاں حبیب اللہ ، اسد اللہ غالب ،عمر مجیب شامی اور خواجہ منور الحسن شامل تھے ، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، عمران خان نے کہا کہ سٹیٹس کو کے حامیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔
23مارچ کے جلسے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا اقتدار سے چمٹے رہنا ، تحریک انصاف کے جلسے کو سبو تاژ کرنے اور بڑے پیمانے پر قبل از انتخابات دھاندلی کی بنیادیں قائم کرنے کی حکمت عملی ہے۔انھوں نے کہا کہ شریف برادران اس عظیم الشان جلسے کے انعقاد میں خلل ڈالنے اور پنجاب پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ اپر مال آفس میں لاہور کے نو منتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ابھی سے پسینے چھوٹ چکے ہیں ، 23مارچ کا مینار پاکستان کا جلسہ پولیس اور پٹواریوں سے ذریعے روکنے کے لیے خود کو شیر سمجھنے والے گیدڑ بن کر اقتدار سے چمٹے ہو ئے ہیں اور تحریک انصاف کے خوف سے حکومت نہیں چھوڑ رہے۔
میں رائے ونڈ والوں سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کی کوشش نہ کریں ہمارے اصلی شیر ان کی جنگلہ بس میں بیٹھ کر مینار پاکستان آئیں گے ، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کرو ا کر نئی جمہوری تاریخ رقم کی ہے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی چیئر مین 2 سے زائد مرتبہ منتخب نہیں ہو گا، اب باپ کے بعد بیٹا اور بیٹی یا بھائی کی سیاست نہیں چلے گی ۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے آخری وقت میں نوکریوں کی بندر بانٹ کی، اسکے خلاف الیکشن کمیشن جائیں گے۔ لاہور میں ایڈیٹرز سے سوال و جواب کی نشست کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں انتہاء پسند ہوں ، آصف زرداری مجرم ہیں ان سے حلف نہیں لونگا۔ انھوں نے کہا کہ طاہر القادری الیکشن کے روز دھرنے دے کر اسٹیٹس کو کی مدد کریں گے، ہم انھیں سمجھائیں گے اور ووٹ دینے پر آمادہ کریں گے۔