ملک کے ادارے مفلوج اوران پرمافیا کا کنٹرول ہےعمران خان

جب ملک کے لیڈرخود فوج کی بدنامی کریں تو دوسروں کے ہاتھ مضبوط ہی ہوں گے، چئیرمین تحریک انصاف

پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں،عمران خان: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے ادارے مفلوج اوران پرمافیا کا کنٹرول ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مزمت کرتے ہیں، جس ملک نے کسی اور کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہوں اب وہ اسی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، پاکستان کی کسی عدالت نے 25 سال تک لاڈلے کا کیس نہیں سنا، ملک کے ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، مافیا نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے، وزیر اعظم کا کام ملک کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے، جب آپ خود اپنی فوج کے خلاف باتیں کریں گے تو دنیا کے لیڈر تو آپ پر چڑھ کر آئیں گے، اسی لیے امریکی موجودہ رویے کا ذمہ دار اپنے ملک کے اشرافیہ کو قرار دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ گوادر سے خیبر تک سب کو پاناما لیکس کا پتا چل گیا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا ڈرامے باز شہباز شریف ہے، وہ امریکیوں کو خوش کرنے کے لیے ہیٹ پہنتے ہیں۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ نے انتہا پسند گروپوں کو پالا ہوا ہے، یہ اپنے آپ کو بچانے کیلیے ملک کو گندا کررہے ہیں۔


پاکستان تحریک استقلال کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان اصغر خان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایماندار، صادق اور امین تھے، مجھے خوشی ہوئی تھی کہ اصغرخان نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کی تھی، اصغر خان کیس پر پوری طرح پیش رفت کریں گے جب کہ اصغر خان کیس میں دنیا کے سامنے اصل حقائق آنے چاہئیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا 25 ارب ڈالر کے لیے ہمیں ذلیل کررہا ہے جب کہ نوازشریف 300 ارب روپے لے گئے ہیں، انہوں نے امریکا سے مطالبات کیے کہ انہیں باریاں دلواؤ، نوازاورشہبازنے باریاں لینے کےلیے امریکیوں کومنتیں کیں، خواجہ آصف واشنگٹن میں ایشیا سوسائٹی میں کہتے ہیں وہ لبرل جب کہ پی ٹی آئی دینی جماعتوں کے ساتھ ہیں، شہبازشریف کہتے ہیں کہ چودھری افتخارآوٴٹ آف کنٹرول ہے ہمیں اس سے خطرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو مسئلہ یہ ہے کہ امپائرکیوں میرے ساتھ نہیں مل رہے، نوازشریف کو مسئلہ یہ ہے کہ امپائرکیوں میرے ساتھ نہیں مل رہے، شریف برادران کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ کوئی این آراوانہیں بچا سکے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اس ملک کوتھوڑے سے لوگ بدنام کررہے ہیں، افغانستان کا امن سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جوافغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے، نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے خود کہہ دیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے، ہوسکتا ہے زرداری سیدھے راستے پرآگیا ہو، اللہ کسی کوبھی ہدایت دے سکتا ہے۔
Load Next Story