آصف زرداری کاصدرکے عہدے پررہنابہت بڑاتضادہےماروی

صدر کے 2عہدوں کامعاملہ عدالت میں ہے،شہنازوزیرعلی،یہ بڑاایشوہے،معیدپیرزادہ


Monitoring Desk March 20, 2013
عمران کے اشتہاروں میں پبلک ٹیکس کاپیسہ نہیں،شیریں مزاری،لائیوودطلعت میں گفتگو فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہاہے کہ صدر فیڈریشن کی نمائندگی کرتے ہیں، آصف زرداری کا صدرکے عہدے پر رہنا بہت بڑا تضاد ہے۔

یہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کی خلاف ورزی ہے، وہ اوپر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کا بہت دباؤ ہے، دھاندلی والی حکمت عملیاں اپنائی جا رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام لائیو ودطلعت میں اینکرپرسن طلعت حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت نے آخری دن خزانے سے بہت رقم نکالی اور نوکریاں دیں۔



اگر آصف زرداری اپنے عہدے پر براجمان رہیں گے تو یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سرکاری پیسے سے اشتہاری مہم چلانے پر انھوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ(ن) کی اشتہاری مہم نہیں ہے۔ یہ تو پنجاب حکومت کی مہم ہے جو عوام کو 5سال میں کی جانے والی کامیابیوں سے آگاہ کررہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شہنازوزیرعلی نے کہاکہ صدر کے 2عہدوں کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیرسماعت ہے۔ دیکھیں، عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔ پارٹی ٹکٹ دینے میں صدر کا کوئی کردار نہیں۔۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریںمزاری نے کہاکہ صدر کے حوالے سے ماضی میں اگر غلطیاں کی جاتی رہی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب بھی ایسا ہی کیا جائے۔۔ عمران خان جو اشتہار دے رہے ہیں اس میں عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ نہیں۔ تجزیہ نگار معیدپیرزادہ نے کہاکہ صدرزرداری کا اپنے عہدے پر برقرار رہنا بہت بڑا ایشو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |