دستی نے اپنی سیاست کی بنیادہی جھوٹ پر رکھیحناربانی کھر
7 قسم کی جعلی ڈگریاں دکھا کرجھوٹا حلف اٹھایا،ہم نے غنڈہ گردی اورجگے والی سیاست نہیں کی
سابق وزیرخارجہ حنار بانی کھر نے کہاہے کہ جمشید دستی نے اپنی سیاست کی بنیاد ہی جھوٹ پررکھی، 7 قسم کی جعلی ڈگریاں دکھا کر جھوٹا حلف اٹھایا ۔
منگل کو ایک ٹی وی انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ میں جمشید دستی کے ساتھ بحث ومباحثہ میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی کیونکہ دستی نے اپنی سیاست کا آغاز ہی جھوٹ سے کیا۔میرے والد کے پاس ڈگری نہیں تھی تو انھوں نے بڑے چیلنج کے ساتھ اپنی بیٹی کوآگے بڑھایا۔انھوں نے کہا کہ میرے والد کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ جو بھی مثبت کام کریں اسے سیاسی شکل نہیں دیتے۔
انھوں نے کہا کہ اگرجمشید دستی یہ کہتے ہیں کہ کھرجاگیردار لوگ ہیں تو میں ان سے پوچھتی ہوں کہ جاگیردار تو بہت بہتر ہوتاہے کم ازکم انھوں نے غنڈہ گردی اورجگے والی سیاست نہیں کی۔جمشید دستی بتائیں پچھلے الیکشن میں کتنے کھرمنتخب ہوکرآئے تھے۔