امریکا میں برفباری اور شدید سردی سے 19افراد ہلاک

برفباری اور طوفانی ہوائیں چلنے سے زمینی راستہ بند ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی راستے بھی منقطع ہوگئے


ویب ڈیسک January 05, 2018
برفباری اورطوفانی ہوائیں چلنے سے5ہزارسےزائدپروازیں منسوخ،فوٹو:انٹرنیٹ

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ درجن سے زائد ہوگئی جب کہ ہزاروں پروازیں منسوخ اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستوں مسیسپی، مشی گن، ٹیکساس، وسکونسن سمیت دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کئی کئی فٹ انچ برف پڑنے سے راستوں کی بندش سے مقامی افراد کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ زمینی راستہ بند ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی راستے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔ ایئرپورٹس کے رن ویز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس کررہ گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یورپ اور امریکا میں شدید سردی سے 23 افراد ہلاک

درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے پر مسیسپی میں کئی مقامات پر پانی کی لائنیں پھٹ گئیں اور برفباری کے ساتھ ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے سے 5 ہزارسےزائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سردی کی لہرسے 19 اموات وسطی اور مشرقی ریاستوں میں ہوئیں جب کہ ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔ برفباری والے علاقوں میں کئی دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ مواصلاتی رابطوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی انتظامیہ اور فلاحی ادارے ریسکیو کارروائیاں جارے رکھے ہوئے تاہم 4 سے 5 انچ برف پڑنے سے راستے کلیئر کرنے میں خصوصی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |