امریکا الزام تراشی کے بجائے اپنی پالیسی درست کرے طاہر القادری

سربراہ عوامی تحریک نے نوازشریف سے راز فاش کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔


ویب ڈیسک January 05, 2018
پاکستان کو بھی امریکا سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ طاہر القادری ؛فوٹوفائل

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان پر الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنی پالیسی درست کرے جب کہ پاکستان کو بھی اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جن چیزوں کے بارے میں بات کررہے ہیں ان سے پردہ ہٹائیں اور چاہتا ہوں کہ وہ راز کھول دیں تاکہ ہمیں بھی راز بیان کرنے کا موقع ملے اور میاں صاحب جلد راز کھول دیں ورنا پریشر بڑھ کر ہارٹ اٹیک یا برین ہیمرج نہ ہوجائے۔

امریکا سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اپنے حصہ سے زیادہ کا کام کرچکا ہے اور اس جنگ میں 73 ہزار جانیں قربان کیں، اس کے باوجود امریکا پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے، اسے اپنی پالیسی درست کرنی چاہیے جب کہ پاکستان کو بھی امریکا سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سوا دنیا کی کوئی طاقت افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتی، پاکستان تین دہائیوں سے زیادہ پناہ گزینوں کو سنبھال رہا ہے، ہم سو سے زیادہ منی نائن الیون سے گزرچکے ہیں جب کہ پاکستان کو کمزور کرنے کا مطلب دہشت گردی کے خلاف جنگ کو فروغ دینا ہے، امریکا کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔

طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان جیسا مخلص اتحادی کوئی نہیں لیکن بھارت کا افغانستان میں کچھ لینا دینا نہیں تو پھر کیوں اسے وہاں کا تھانیدار بنایا جارہا ہے، امریکا کی جانب سے مذہبی آزادی سے متعلق واچ لسٹ میں پاکستان کو شامل کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے امریکا کو بہترجواب دیا گیا ہے لیکن بیانہ مزید بہترکرنے کی ضرورت ہے، 4 سال تک اس ملک کا کوئی وزیرخارجہ ہی نہیں بنایا گیا، نوازشریف نے قلمدان بھی اپنے پاس ہی رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |