سعودی عرب کا سب سے طویل العمر شہری انتقال کرگیا

روزانہ نمازِ عشاء کی ادائیگی کے بعد سونا اور فجر سے پہلے اٹھ کر تہجد کے نوافل ادا کرنا بھی طویل المعری کا سبب بنا

طویل العمر شخص 147 سال کی زندگی میں کبھی اسپتال میں داخل نہیں ہوا تھا، فوٹو: انٹرنیٹ

سعودی عرب کا سب سے طویل العمر شخص 147 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی بن محمد بن مری الکامی نامی شخص نے 4 سال قبل مملکت کے سب سے طویل العمرشہری کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وفات سے چند سال قبل ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدہ شخص نے اپنے طرز زندگی کے حوالے سے حیران کن باتیں بتائی تھیں۔




انٹرویو میں علی بن محمد نے بتایا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی اسپتال میں داخل نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنے گھر میں ہی سبزیاں اور پھل اگا کر کھاتا ہے اس کے علاوہ زندگی بھر چینی سے بننے والی غذائیں استعمال نہیں کیں۔ ایک اور عمل جو ان کی طویل صحت کا سبب بنا وہ ان کا روزانہ نمازِ عشاء کی ادائیگی کے بعد سونا اور فجر سے پہلے اٹھ کر تہجد کے نوافل ادا کرنا تھا۔ علاوہ ازیں وہ زندگی بھر سیدھی کروٹ سوتے تھے۔

علی بن محمد نے مزید بتایا کہ اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے آبائی علاقے میں 4 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے نماز جمعہ ادا کی تھی۔

 
Load Next Story