کراچی شپ یارڈ میں تیارکردہ 2 ٹگزپاک بحریہ کے حوالے

فلیٹ میں ان ٹگز کااضافہ خودانحصار ی کی جانب اہم سنگ میل ہے،وائس نیول چیف.


Staff Reporter March 20, 2013
فلیٹ میںان ٹگز کااضافہ خودانحصار ی کی جانب اہم سنگ میل ہے،وائس نیول چیف. فوٹو: فائل

کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار کی جانے والی 2 ٹگز باقاعدہ طور پر پاک بحریہ کے حوالے کردی گئیں۔

پاک بحریہ نے کراچی شپ یارڈ اینڈانجینئر نگ ورکس کے ساتھ 15000ٹن گنجائش کے ایک فلیٹ ٹینکر کی تیاری کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ کراچی شپ یارڈ میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمدشفیق نے کہاکہ پاکستان نیوی فلیٹ میں ان ٹگز کا اضافہ خودانحصار ی کی جانب اہم سنگ میل ہے۔



 

انھوں نے کہاکہ ان مشکل حالات میں جبکہ ساری دنیا میں جہازسازی کی صنعت مجموعی طور پر تنزلی کا شکار ہے، کراچی شپ یارڈ نے اپنے آپ کو نہ صرف نئی زندگی بخشی ہے بلکہ مثالی ترقی بھی کی ہے جس کے لیے وہ تعریف کا مستحق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں