بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ سے 2 خواتین زخمی
پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر
بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیرسیکٹرکے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
واضح رہے بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز بھی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے 3 شہری زخمی ہوگئے تھے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔