دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی ہم نے جعلی جہاد لڑا خواجہ آصف
واچ لسٹ میں شامل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکا ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں واچ لسٹ میں ڈالنا امریکا کی بدنیتی ہے اور اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ امریکا ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''سینٹر اسٹیج ود رحمان اظہر'' میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں واچ لسٹ میں ڈالنا امریکا کی بدنیتی ہے، ہمیں لسٹ میں ڈالنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکا ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیاراستعمال کرنا چاہتا ہے جب کہ بھارت میں اقلیتوں کے حوالے سے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، وہاں گائے کا گوشت کھانے اور نیچی ذات والوں کو قتل کردیا جاتاہے، بھارت امریکا کے لیے سیکیورٹی پروائیڈر ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹرمپ درحقیقت بھارتی زبان بول رہے ہیں، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نے جعلی جہاد لڑا، یہ جہاد امریکا کا تھا، جب بھی مشکل وقت آیا امریکا نے ہمیشہ ہمیں دھوکا دیا، امریکا کا کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو ہم نے پورا نہ کیا ہوا، امریکا دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ جو انہیں کامیابیاں نہیں ملیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہے، امریکا اپنی ناکامیوں کاذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا چاہتا ہے جب کہ امریکا نے جن قوموں کو نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے امریکا اپنےموقف بدلتا رہا ہے، اب امریکا افغانستان میں رہنا چاہتا ہے اور اس نے وہاں فوج بھی بڑھا دی ہے۔