پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

دسمبر سے لے کر اب تک سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 91 مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے

دسمبر سے لے کر اب تک سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 91 مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے، فوٹو: فائل

پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے بھر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں موسمی انفلوائنزا بے قابو ہونے لگا، آج ملتان کے نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا میں مبتلا ایک لڑکی لائی گئی جس کا تعلق راجن پور سے تھا تاہم وہ لڑکی جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی، آج ہی ایک اور مریض نے بھی اسی وائرس کی وجہ سے نشتر اسپتال میں دم توڑا ہے جس کے بعد جنوبی پنجاب میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ كے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، شہبازشریف

نشتر اسپتال سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دسمبر سے لے کر اب تک سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 91 مریض نشتراسپتال میں رپورٹ ہوئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 مریضوں کو اس مرض کے شبے میں لایا گیا جہاں ٹیسٹ کے ذریعے ان مریضوں میں اس وائرس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
Load Next Story